کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف وومن ونگ بلوچستان کی صدر صفیہ کاکڑ کی قیادت میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے منگل کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر مظاہرئے کے شرکا نے بینر اور پارٹی کے جھنڈئے احتا رکھے تھے۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف وومن ونگ بلوچستان کی صدر صفیہ کاکڑ نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم پر متحد سیاسی جماعتیں ملک میں جاری ناانصافیوں ، ظلم و جبر کے نظام کے خلاف اور بانی تحریک انصاف کی رہائی کیلئے جدوجہد کررہی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی خواتین بھی حق اور سچ کا ساتھ دینے کیلئے نکلی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا بھی بانی تحریک انصاف کی آواز بنیں وہ نہ صرف پاکستان بلکہ امت مسلمہ کے لیڈر اور اپنے اصولی موقف پر آج بھی ڈٹ کر کھڑے ہیں ۔