• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یومِ استحصالِ کشمیر مقبوضہ وادی میں بھارتی ظلم و جبر کی علامت ، ربابہ بلیدی

کوئٹہ (خ ن)یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر مشیر ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ 5 اگست 2019 کا بھارتی اقدام مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی اور کشمیری عوام کے بنیادی حقوق پر سنگین حملہ تھا۔ یومِ استحصالِ کشمیر مقبوضہ وادی میں جاری ظلم و جبر اور کشمیریوں کی نسل کشی کی سیاہ علامت بن چکا ہے، اور آج کے دن ہم مظلوم کشمیریوں کی آواز بن کر دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لیے کھڑے ہوتے ہیں ڈاکٹر ربابہ بلیدی نے کہا کہ بھارت نے 5 اگست کو کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کو روندنے کی جو کوشش کی، وہ نہ صرف انسانی اقدار کی خلاف ورزی ہے بلکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی قوانین کی بھی صریح خلاف ورزی ہے انہوں نے زور دے کر کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں خواتین اور بچوں پر ہونے والے مظالم انسانی ہمدردی کے عالمی علمبرداروں کے ضمیر کے لیے لمحہ فکریہ ہیں۔ عالمی برادری کو بھارتی ریاستی جبر و تشدد پر فوری اور ٹھوس نوٹس لینا ہوگا۔ پاکستان اور بلوچستان کے عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔ ظلم کی سیاہ رات جتنی بھی طویل ہو، فتح ہمیشہ حق، سچائی اور قربانی کی ہوتی ہے۔ کشمیر جلد آزاد ہوگا، یہی ہمارا ایمان اور عزم ہے۔
کوئٹہ سے مزید