کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کشمور کے رہائشی نوبیاہتا جوڑے نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے حکومت ہمیں تحفظ فراہم کرے ۔ یہ بات کشمور کی رہائشی فہد علی اور ان کی اہلیہ سسی نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ خاتون سسی نے کہا کہ وہ طلاق یافتہ تھیں اور ان کے گھر والے زبرستی اس کی شادی کہیں اور کرانا چاہتے تھے جس کیلئے وہ راضی نہیں تھیں انہوں نے اپنی رضا مندی سے فہد علی سے شادی کی ہے تاہم اب انہیں اور ان کے شوہر کو ان کے ماموں سے جان کا خطرہ ہے ، حکومت تحفظ فراہم کرے ۔ فہد علی نے کہا کہ سسی نے اپنی رضا مندی سے مجھ سے شادی کی ہے اور ہم نے گزشتہ روز کوئٹہ میں کورٹ میرج کی ہے ۔