بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے نوجوانوں کو اپنی جیسی خوبصورت اسکین حاصل کرنے کا بھی آسان اور سستا حل بتا دیا۔
حال ہی میں بالی ووڈ کی اداکارہ نے ایک انٹرویو میں مختلف انکشافات کیے ہیں۔ انہوں نے پاکستانی سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق سے شادی کی افواہوں پر بھی لب کشائی کرتے ہوئے انہیں مسترد کیا۔
اسی انٹرویو کے دوران تمنا بھاٹیہ نے اپنی خوبصورت و بےداغ جلد کا راز بھی افشاں کیا۔
انہوں نے بتایا کہ کیل مہاسوں کے لیے سب سے بہترین چیز لعاب (تھوک) ہے، میں بھی اسی کا استعمال کرتی ہوں۔
اداکارہ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا، ’کیل مہاسوں کے علاج کے لیے آپ صبح دانت صاف کرنے یا برش کرنے سے پہلے جو منہ میں لعاب ہوتا ہے اسے اپنے مہاسوں پر لگائیں، فوری فائدہ ہوگا۔ میں خود بھی یہی کرتی ہوں یہ سائنسی طور پر تسلیم شدہ ہے۔‘
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ مجھے کئی ماؤں نے کہا ہے کہ میرا بچہ آپ کا گانا سن کر کھانا کھاتا ہے، جس سے ہماری بچوں کو کھانا کھلانے کی پریشانی حل ہوگئی۔ بچے گانے کی دھن سن کر ہلکے پھلکے انداز میں ڈائپر میں ڈانس کرتے کرتے کھانا کھا لیتے ہیں۔
میزبان نے ان کے جواب پر حیران ہو کر دریافت کیا کہ کون سا گانا؟، جس پر انہوں نے فوراً جواب دیتے ہوئے کہا، ’آج کی رات‘۔
میزبان اداکارہ کا جواب سن کر دنگ رہ گئے اور کہا کہ اب مجھے ان بچوں کی ماؤں کی فکر ہو رہی ہے۔
میزبان کی بات سنکر اداکارہ نے کہا کہ ماؤں کا اصل مسئلہ ہے کہ ان کا بچہ کسی طرح کھانا کھالے اور اتنے چھوٹے بچوں کو گانے کے بول سمجھ نہیں آتے وہ صرف گانے کی دھن انجوائے کرتے ہیں۔