آپ کے مسائل اور اُن کا حل
سوال: رکوع کے بعد قومہ میں کتنی دیر ٹھہرنا چاہیے؟
جواب: رکوع کے بعد قومہ میں اتنی دیر ٹھہرنا واجب ہے کہ بدن سیدھا ہو جائے اور اعتدال کی کیفیت حاصل ہو جائے، جس کی کم سے کم مقدار ایک مرتبہ تسبیح کہنے کے بقدر ہے، سنّت یہ ہے کہ قومہ میں امام "سَمِعَ اللّهُ لِمَنْ حَمِدَہ " اور مقتدی "رَبَّنَالَكَ الْحَمْد"اور منفرد (تنہا نماز پڑھنے والا) تسمیع اور تحمید ("سَمِعَ اللّٰهُ لِمَنْ حَمِدَہ " اور "رَبَّنَالَكَ الْحَمْد") دونوں کہے۔ (ردّ المحتار، كتاب الصلاة، باب صفة الصلاة، واجبات الصلاة، ج: 1، ص: 464، ط: سعید -البحر الرائق، كتاب الصلاة، باب صفة الصلاة، الركوع والسجود في الصلاة، ج: 3،ص: 316، ط: سعید)