آپ کے مسائل اور اُن کا حل
سوال: اگر کتے نے اپنا منہ کپڑے پر لگایا تو اس کپڑے میں نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: کتے کا لعاب ناپاک ہے، لہٰذا اگر کپڑے پر کتے کے منہ لگانے سے اس کا لعاب کپڑے پر لگ گیا تو کپڑے کا وہ حصہ ناپاک ہوجائے گا، اور اگر وہ حصہ ایک درہم یعنی ہتھیلی کی گہرائی کی مقدار (یعنی پھیلاؤ میں 5.94 مربع سینٹی میٹر ) سے زائد ہے تو اس کپڑے میں نماز پڑھنا جائز نہیں ہوگا، اگر لاعلمی میں اس کپڑے میں نماز ادا کرلی تو نماز دہرانی ہوگی، اور اگر لعاب کی مقدار ایک درہم سے کم تھی اور لاعلمی میں نماز ادا کرلی تو نماز ہوگئی۔
اگر کتے کے منہ لگانے سے کپڑا تر نہیں ہوا تو کپڑا پاک ہے اس میں نماز پڑھ سکتے ہیں۔ (البحر الرّائق، كتاب الطّهارة، 1/ 108، ط: دار الكتاب الإسلامي – الفتاوىٰ الهندية، كتاب الطّهارة، الباب السابع في النجاسة، الفصل الثاني في الأعيان النجسة، 1/ 48 -45، ط: رشيدية - الدّر المختار مع رد المحتار،كتاب الطّهارة، باب الأنجاس، 1/ 316، ط: سعيد)