• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری، مزید 135 فلسطینی شہید

اسرائیلی جانب سے جاری نسلی تطہیر کے شکار ایک شہید کی لاش لیجائی جا رہی ہیں، غمزدہ رشتہ و عزیز کھڑے ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔
اسرائیلی جانب سے جاری نسلی تطہیر کے شکار ایک شہید کی لاش لیجائی جا رہی ہیں، غمزدہ رشتہ و عزیز کھڑے ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔

غزہ پر اسرائیلی فوج کے وحشیانہ حملے جاری ہیں۔ غزہ سے عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملوں سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 135 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شہداء میں امدادی مرکز پر اسرائیلی فائرنگ کا شکار 87 فلسطینی بھی شامل ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی جبری قحط پالیسی کے باعث بھوک کی شدت سے مزید 5 فلسطینی شہید ہوگئے، غزہ میں بھوک کی شدت سے شہداء کی تعداد 96 بچوں سمیت 193 ہوگئی۔

بچوں کی عالمی تنظیم یونیسیف کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری اور جبری قحط سے یومیہ 28 بچے قتل ہورہے ہیں، 22 ماہ سے جاری جنگ میں 18 ہزار سے زائد بچے قتل کیے جاچکے۔ غزہ میں بچوں کےلیے خوراک، صاف پانی، ادویات اور تحفظ کےلیے فوری امداد اور سب سے بڑھ کر جنگ بندی کی ضرورت ہے۔

فلسطینی سول ڈیفنس نے اقوام متحدہ اور امدادی اداروں سے فوری امداد اور مداخلت کی اپیل کی ہے۔

ریڈ کراس نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں زندگیاں بچانے کا موقع تیزی سے ختم ہوتا جا رہا ہے۔ غزہ کا ہیلتھ کیئر سسٹم مکمل طور پر تباہ ہوچکا ہے۔ اسپتالوں کی مشینری کی مرمت کےلیے ضروری آلات اور پرزے دستیاب نہیں۔

یورومیڈ ہیومن رائٹس مانیٹر کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو حاصل استثنیٰ اور بے خوفی کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیل کا غزہ پر قبضے کا منصوبہ فلسطینیوں کے اجتماعی قتل عام کا باعث بنے گا۔

یورپی کمیشن کی نائب صدر نے اسرائیل کے غزہ پر مکمل قبضے کی رپورٹس پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے ناقابلِ قبول اشتعال انگیزی قرار دے یا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید