• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغیر ضابطہ شہری آبادکاری نے خطرات کو مزید بڑھا دیا، سیمینار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سابق ایم ڈی / سی ای اوپاکستان پیٹرولیم معین رضا خان نے کہا کہ کراچی میٹروپولیٹن علاقے میں موجود 2 کروڑ سے زائد افراد ایک ایسے ساحلی ڈیلٹا کے قرب میں رہائش پذیر ہیں جو نہ صرف زمین دھنسنے کے عمل کا شکار بلکہ زلزلہ خیزی کے شدید خطرے سے دوچار بھی ہیں ،تیزی سے اور بغیر کسی ضابطے کے شہری آبادکاری نے خطرات کو مزید بڑھا دیا ہے جبکہ زیرزمین پیچیدہ ارضیاتی و آبی نظام ان خطرات کی شدت میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں،ملیر ندی کی کھدائی، ندی کے فرش سے چٹانی تہوں کا انکشاف اور ریچارج میں کمی واقع ہو رہی ہے،زمین دھنسنے کی رفتار میں اضافہ اور زیرِ زمین دباؤمیں تبدیلی آ رہی ہے جبکہ کھدائی کے بعد واپس بھرائی یا حجم کی کوئی حد مقرر نہیں کی گئی، بوٹ بیسن،کورنگی کریک اور ڈی ایچ اے فیز 8 ہائی رسک زونز علاقوں میں شامل ہے،50ارب ڈالر مالیت کا انفرااسٹرکچر اور رہائشی اثاثے کراچی میں زلزلہ کے خطرات سے متاثر ہو سکتے ہیں،ان خیالات کا اظہارانہوں نے شعبہ ارضیات جامعہ کراچی کے زیر اہتمام چائنیز ٹیچرزمیموریل آڈیٹوریم میں منعقد سیمینار بعنوان: ”کراچی میں حالیہ زلزلے، وجوہات،اثرات اور تدارک“ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب سے جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید