• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیلس، پی ٹی آئی کا احتجاج، عمران خان کی گرفتاری انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار

ڈیلس (رپورٹ/ راجہ زاہد اختر خانزادہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری اور پارٹی رہنماؤں و کارکنوں کی مبینہ غیر قانونی نظربندیوں کے خلاف امریکی شہر ڈیلس میں احتجاجی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں اوورسیز پاکستانیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور پاکستان میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی پاکستان کی قومی اسمبلی کے سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری تھے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے سیکریٹری برائے اوورسیز انٹرنیشنل چیپٹرز سجاد برکی اور شمالی امریکہ کے لیے پارٹی کوآرڈینیٹر ندیم زمان بھی موجود تھے۔قاسم سوری نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو اسٹیٹس کو کے خلاف کھڑے ہونے کی سزا دی جا رہی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید