کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)مستونگ کی رہائشی خاتون عارفہ شاہ نے اپنے بیٹے احسان شاہ کے مبینہ قتل کے خلاف بدھ کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی کیمپ قائم کردیا ۔ گزشتہ روز کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے احتجاجی کیمپ قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے 16 سالہ بیٹے طالب علم احسان شاہ کو عید سے چار روز قبل کوئٹہ سے مستونگ آتے ہوئے لکپاس کے مقام پر مبینہ طور پر سیکورٹی اہلکاروں نے کسی انتباہ اور رکنے کا اشارہ کیے بغیر فائرنگ کرکے شہید کیا جبکہ اس کا دوست زخمی ہوا تھا واقعہ کے خلاف قانونی راستہ اختیار کرتے ہوئے عدالت سے رجوع کرکے ایف آئی آر درج کرائی لیکن واقعے کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی نہیں کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ انصاف کے حصول تک ان کا احتجاج جاری رہے گا ۔