کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) کسٹم یارو چیک پوسٹ کے اہلکاروں نے شہریوں سے کسٹم کے نام پر ہزاروں روپے لوٹنے والے جعلی افسر کو لیویز کے حوالے کر دیا لیویز کے مطابق یارو کسٹم چیک پوسٹ کے انچار ج رانا خرم کامران نےدیگر عملے کے ہمراہ دوران چیکنگ جعلی کسٹم افسر رفیع اللہ کو گرفتار کرکےلیویز تھانہ یارو کے حوالے کر دیا لیویز نے بتایا کہ گرفتار ملز م سے ایک ٹی ٹی ،موبائل فونز اور دیگر اشیا قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر لیاگیا گرفتار ملزم نے دو شہریوں سے کسٹم کے نام پر 50ہزار روپے وصول کئے تھے۔