• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئمہ بیگ نے اپنی شادی پر کس کا اور کتنے کا جوڑا پہنا؟

— تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
— تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے حال ہی میں اپنے دیرینہ دوست اور فیشن برانڈ کے مالک زین احمد سے کینیڈا میں خاموشی سے شادی کر لی۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گلوکارہ کے باضابطہ اعلان سے قبل ہی ان کی شادی کی خبریں گردش کرنے لگیں تھی۔

تاہم قلاباز دل کی گلوکارہ نے اپنے نکاح کی خوبصورت تصاویر شیئر کرکے اپنی خوشی میں اپنے مداحوں کو بھی شریک کرلیا۔


دیدہ زیب تصاویر میں آئمہ بیگ خوبصورت آئوری جوڑے میں دکھائی دیں، جس پر انہوں نے سبز رنگ کا ڈوپٹہ اوڑھ رکھا تھا۔

نکاح کے موقع پر گلوکارہ کا ہلکے پھلکے میک اپ اور جیولری والا لُک صارفین کو خوب بھا گیا  لیکن اصل چار چاند تو ان کے عروسی جوڑے نے لگا دیے، جس کی تفصیلات اب سامنے آگئی ہیں۔

انہوں نے اپنی زندگی کے اس خاص موقع پر معروف فیشن ڈیزائنر کے جوڑے کا انتخاب کیا جس کی قیمت ویب سائٹ کے مطابق 6 لاکھ 75 ہزار ہے۔ 

آئمہ بیگ نے معروف ڈیزائنر کے جوڑے کو کسٹمائز کرواتے ہوئے اس کے ساتھ سبز ڈوپٹے کا انتخاب کیا جس نے اس جوڑے اور دلہنیا کے حُسن میں مزید اضافہ کر دیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید