• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے پہلگام واقعہ خود کرایا، مشعال ملک

کراچی (اسٹاف رپورٹر)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیری رہنمائوں کی زندگی خطرے میں ہے، بھارت انہیں جیل میں مارنا چاہتا ہے،بھارت کے پاس پہلگام واقعے کی کوئی توجیہ نہیں یہ انہوں نے خود کرایا تھا۔میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بھی شکر گزار ہوں کہ ان کی وجہ سے دنیا کو حقائق کا علم ہوگیا ۔مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق ہی ممکن ہے۔کشمیر کا خطہ وہ جگہ ہے جہاں صرف آہنی پردے پڑے ہوئے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب میں میڈیا اور سندھ ہائی کورٹ بار کے عہدیداروں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ مشعال ملک نے کہا کہ یاسین ملک تہاڑ کی جیل میں ہیں ۔انہیں فیملی سے بات کی اجازت نہیں ۔ججز ایک کے بعد ایک فیصلہ سنا رہے ہیں۔مقبوضہ کشمیر میں جھوٹے مقدمات میں لوگوں کو بند کردیا گیا ہے۔ وہاں صحافت کی آزادی نہیں ہے ۔آپ لوگ مقبوضہ کشمیر کے صحافیوں کی آواز بنیں ۔کشمیریوں کے حقوق کے لئے وکلا کی جدوجہد کا شروع ہونا ضروری ہے ۔مشعال ملک نے کہا کہ بھارت کشمیر میں اسرائیل کی پالیسی پر عمل کررہا ہے۔ایک صدراتی آرڈر کے ذریعے کشمیر کے حق رائے دہی کو سلب کردیا۔ یہ ایک قانونی مسئلہ ہے۔ نیشنل اور انٹرنیشنل سمیت جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید