ریاض (شاہدنعیم) سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے اعلان کیا ہے کہ عالمی شہرت یافتہ چھ ٹینس اسٹارز رواں سال ’’سکس کنگز سلام‘‘ چیلنج میں ایک بار پھر موسمِ ریاض کا حصہ بنیں گے۔یہ عالمی مقابلے 15 سے 18 اکتوبر کے درمیان ہوں گے جن میں ان کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے جو اس وقت پروفیشنل ٹینس پلیئرز کی عالمی درجہ بندی میں سرفہرست ہیں، رواں سال ایونٹ میں تین نئے چہروں کی شمولیت سے مقابلہ مزید دلچسپ ہو گیا ہے، ان میں اولمپکس ٹوکیو 2020 کے گولڈ میڈلسٹ اور تین بار کے گرینڈ سلام کے فائنلسٹ جرمنی کے الیگزینڈر زویریو شامل ہیں جب کہ برطانیہ کے جیک ڈریپر اور امریکہ کے ٹیلر فریٹز بھی پہلی بار اس ایونٹ میں شریک ہوں گے۔