• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوہر کے قتل میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے، نیلم راشد

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کی رہائشی خاتون نیلم راشد نے صوبائی حکومت اور انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ان کے شوہر راشد مشتاق کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی اورمالی امداد کے وعدے پورے کیے جائیں، یہ بات انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں اپنے بچوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ اپنے شوہر کے قتل کے بعد مہنگائی کے دور میں پانچ بچوں کی پرورش کے لئے لوگوں کے گھروں میں کام کرتی ہوں اور مجھے بڑی مشکل سے 10 ہزار روپے ماہانہ ملتے ہیں جس میں میرا اور میرے بچوں کا گزاربسر بڑی مشکل سے ہورہا ہے، خاندان والوں نے بھی ہم کو چھوڑ دیا ہے ، بچوں کے اسکول تک چھٹ گئے ہیں اورمیرئے شوہر کے قاتلوں کو اب تک گرفتار نہیں کیا گیا ہے ۔ میرا بڑا بیٹا 14سال کا ہے چھوٹی عمر کی وجہ سے اسے کوئی نوکری پر بھی نہیں رکھ رہا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی اور اقلیتی ارکان اسمبلی روی کمار پہوجہ اور سنجے کمار سے اپیل کی کہ انہوں نے میرے شوہر کے قتل کے بعد مالی امداد کا جو وعدہ کیا تھا سے پورا کیا جائے اور شہدا کوٹہ کے تحت مجھے اور میرے بچوں کو ہمارا حق دیا جائے ۔
کوئٹہ سے مزید