• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشتون باغ میں 58 ایکڑ قبرستان کو قبضہ مافیا سے بچایا جائے ، جہانگیر خان

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کے رہائشی جہانگیر خان نے کہا ہے کہ خروٹ آباد پشتون باغ میں 58 ایکڑ قبرستان کو قبضہ مافیا سے بچایا جائے ، قبرستان کی چاردیواری کی منظوری کے بعد ملی بھگت سے قبرستان کی زمین کم کی جارہی ہے ۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ خروٹ آباد پشتون باغ میں سرکاری قبرستان پر لینڈ مافیا اور دیگر کی نظریں لگی ہوئی ہیں اور وہ غیرقانونی طریقے سے زمین پر قبضہ جمانے کی ناکام کوششیں کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سماجی و قبائلی شخصیت اکبر خان مجاہد نے لینڈ مافیا کے خلاف آواز بلند کی انہیں گزشتہ دنوں چھاپے کے دوران ایک ہوٹل سے اٹھاکر لے جایا گیا تھانوں سے معلومات کے باوجود تاحال ان کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی جارہی ۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اکبر مجاہد کو بازیاب کیا اور قبرستان کو قبضہ مافیا سے بچایا جائے بصورت دیگر سخت احتجاج پر مجبور ہوں گے ۔
کوئٹہ سے مزید