جنوبی کوریا کی معروف گلوکار لی من ینگ 46 سال کی عمر میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔
گلوکارہ کی ایجنسی ’برینڈ نیو میوزک‘ نے 6 اگست کو ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ لی من کے شوہر نے گزشتہ رات گھر واپس آنے پر اُنہیں مردہ حالت میں پایا۔
ایجنسی نے بیان میں مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فی الحال گلوکارہ کی موت کی وجہ جاننے کے لیے تفتیش کر رہی ہے اس لیے جب تک تفتیش مکمل نہ ہو جائے قیاس آرائیاں کرنے سے گریز کریں۔
ایجنسی نے بیان میں یہ بھی بتایا کہ لی من ینگ کی آخری رسومات ان کے اہل خانہ کی خواہش کے مطابق ادا کی جائیں گی۔
گلوکارہ نے 1999ء میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا ان کے مشہور ایلبمز میں ’ڈیزائر اینڈ ہوپ‘، ’ڈے بائے ڈے‘شامل ہیں۔
موت سے قبل لی من ینگ کا آخری گانا ’ہیپی برتھ ڈے ٹو یو‘ رواں سال جون میں ریلیز ہوا تھا۔