• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

LDP کے تحت3040گلیوں کو پختہ کیا جا چکا،وزیر بلدیات

لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے ہفتہ وار جائزہ اجلاس کو بتایا گیا ہے کہ وزیراعلی مریم نواز کے لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام (ایل ڈی پی) کے تحت 3040 کچی گلیوں کو پختہ کیا جا چکا ہے جبکہ مزید 2580 گلیوں کو ٹائل ورک کے ساتھ خوشنما بنانے پر کام جاری ہے۔ اس کے علاوہ سیوریج، ڈرین کی تعمیر اور سٹریٹ لائٹس کی بھی بحالی ہو رہی ہے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا، ایم ڈی واسا سید غفران احمد، نیسپاک کے افسروں اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایل ڈی پی فیز ون تکمیل کے قریب پہنچنا قابل ستائش ہے۔ عمدہ ٹیم ورک کے باعث اہداف کا بروقت حصول یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مون سون کی بارشوں میں بتدریج کمی آرہی ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ بارشوں کے باعث کام میں پیدا ہونے والا تعطل دور کیا جائے۔
لاہور سے مزید