• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو ایم ٹی میںپاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے حوالے سے خصوصی سیمینار

لاہور (پ ر ) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) میں اقلیتوں اور پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب حکومتِ پنجاب کے ہفتۂ اقلیتیں کے سلسلے کی ایک اہم کڑی تھی، جس میں صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی ۔صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہفتۂ اقلیتیں کا مقصد بین المذاہب ہم آہنگی اور رواداری کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 15 اقلیتی طلباء کو سول سروس اکیڈمی بھیجا گیا ہے جو جلد اعلیٰ سطحی امتحانات میں حصہ لیں گے۔ تقریب میں صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد، ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر آصف رضا، سیکرٹری انسانی حقوق فرید احمد تارڑ، فیکلٹی ممبران، طلباء، اقلیتی برادری کے نمائندگان اور حکومتی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے یو ایم ٹی کے طلباء اور سٹاف کے ہمراہ ایک خصوصی واک میں حصہ لیا، جس میں مختلف بینرز پر "پاک فوج زندہ باد" اور "پاکستان زندہ باد" کے نعرے درج تھے۔ واک کے دوران فضا پاکستان اور افواجِ پاکستان کے حق میں نعروں سے گونج اٹھی۔
لاہور سے مزید