• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منکرین ختم نبوت جہاں کہیں بھی ہوں ان کا تعاقب کرتے رہینگے مولانا قاری شبیر احمد عثمانی

لاہور(خبرنگار) انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے نائب امیر مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔منکرین ختم نبوت جہاں کہیں بھی ہوں ان کا تعاقب کرتے رہیں گے۔جا مع مسجد خضراء سمن آباد لاہور میں اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے انھوں نے کہا کہ قانون ناموس رسالت پر بننے والے کمیشن کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی جانب سے معطل کرنا خوش آئند ہے،ججز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ناموس رسالت کا تحفظ جان سے زیادہ عزیز ہے ۔
لاہور سے مزید