• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جارہے ہیں، کرن بلوچ

کوئٹہ (پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات کرن بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں خواتین کو درپیش مسائل کے حل اور انہیں معاشرتی، معاشی و سیاسی طور پر بااختیار بنانے کیلئے حکومت بلوچستان سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ اس ضمن میں پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت، باالخصوص ادی فریال تالپور کا کردار نہایت اہم اور قابلِ تحسین ہے۔ ایک بیان میں کرن بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کی خواتین مختلف سماجی، تعلیمی اور معاشی چیلنجز کا سامنا کر رہی ہیں، جن کے حل کیلئے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آواز بلند کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن کے مطابق خواتین کو ترقی کے دھارے میں شامل کرنا پیپلز پارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،ہمیں خوشی ہے کہ بلوچستان میں خواتین کے حقوق کیلئے ایک مثبت ماحول پیدا ہو رہا ہے، انہوں نےکہا کہ ادی فریال تالپور نے ہمیشہ خواتین کی سیاسی شمولیت، تحفظ اور قیادت کے مواقع بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادی فریال تالپور خواتین کی رہنمائی میں ایک مثالی کردار ادا کر رہی ہیں اور ان کی سرپرستی میں ویمن ونگ مزید مضبوط ہو رہا ہے۔
کوئٹہ سے مزید