• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے وکلاء ہمارے قومی ہیرو ہیں،ربابہ بلیدی

کوئٹہ (خ ن) مشیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے سانحہ 8 اگست 2016 کوئٹہ کے شہیدوکلاء کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے وکلاء ہمارے قومی ہیرو ہیں ان کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گیاپنے ایک بیان میں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف وکلاءکا عزم اور قربانی نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے یہ سانحہ صرف بلوچستان نہیں بلکہ پوری قوم کا مشترکہ دکھ ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت شہداء کے ورثاء کے ساتھ کھڑی ہے بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ میں شہداءکے بچوں کے لیے خصوصی تعلیمی وظائف مقرر کیے گئے ہیں تاکہ وہ اپنی تعلیم بلا تعطل جاری رکھ سکیں نوجوان وکلاءکو اعلیٰ قانون کی تعلیم کے حصول کے لیے بیف اسکالرشپس فراہم کی جارہی ہیں تاکہ وہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بہترین تعلیمی مواقع سے استفادہ کر سکیں وکلاء کی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی اقدامات شروع کیے گئے ہیں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی صوبائی حکومت ان کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔
کوئٹہ سے مزید