• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخلص اور باکردار مسلمانوں کیلئے ہمارے دروازےکھلے ہیں ، جمعیت ن

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی کنونیر و مرکزی سکرٹری جنرل مفتی شفیع الدین ، صوبہ خیبرپختوا کے امیر قاضی گل رحمٰن ، خیبرپختونخوا کے صوبائی کنونیر مولانا محمد قاسم مخلص ، مفتی محمد شعیب نے کہا ہے کہ جمعیت نظریاتی کی تاریخ ساز رکنیت سازی مہم جوپانچ سال کیلئےہوگی شروع ہوچکی ہےرکن سازی کا مقصد اکابرین کےمشن کو آگے بڑھانے کے لیے تجدید عہد کرنا ہے،جماعت کی دروازے تمام مخلص اور باکردار مسلمانوں کے لیے کھلے ہیں ، یہ بات انہوں نے رکنیت سازی کے سلسلے میں سوات ، صوابی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں عہدیداران کے اجلاس و استقبالیہ اور اسلام اباد میں اجلاس میں شرکت ، رکنیت سازی مہم کی افتتاح کی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نےکہا کہ مورثی اور جاگیرداری کی سیاست سے نجات کے لیے واحد پلیٹ فارم جمعیت نظریاتی ہے جو انسانیت کی خدمت اور دین کی اشاعت اور تبلیغ کے ساتھ ساتھ سیاسی میدان میں بھی اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔
کوئٹہ سے مزید