• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم نےتربت میں دانش اسکول کے قیام کی منظوری دیدی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر جان محمد بلیدی نے تربت ضلع کیچ میں دانش اسکول کے قیام کے لیے وزیراعظم پاکستان سے منظوری لے لی ، ان کی تجویز پر وزیراعظم نے او جی ڈی سی ایل کو منصوبے کو اپنی کارپوریٹ سوشل ریسپانسبیلیٹی شامل کرنے کی ہدایت کردی ۔ دریں اثنا سینیٹر جان محمد بلیدی نے وزیراعظم کی جانب سے اسکول کے قیام کی منظوری کے بعد ایگزیکٹو ڈائریکٹر او جی ڈی سی ایل ضیا صلاح الدین سے ملاقات کی جنہوں نے منصوبے کے لیے مکمل مالی تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ او جی ڈی سی ایل اسکول قیام کے تمام اخراجات مکمل طور پر برداشت کرے گی اور منصوبے کی تکمیل کے بعد اسکول کو فعال بنانے کے لئے پراجیکٹ ڈائریکٹر دانش اسکولز کے حوالے کردیا جائے گا ۔ ملاقات کے دوران ایگزیکٹو ڈائریکٹر او جی ڈی سی ایل نے سینیٹر جان بلیدی سے اسکول کے لیے موزوں زمین کی نشاندہی اور فراہمی میں معاونت کی درخواست بھی کی ۔
کوئٹہ سے مزید