• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بغیر اطلاع کے گیس بند کرنیکا سلسلہ جاری، حادثات رونما ہونیکا خطرہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے بغیر اطلاع کے گیس بند کرنے کا سلسلہ جاری،صارفین کو مشکلات کا سامنا، حادثات رونما ہونے کا خطرہ تفصیلات کے مطابق گیس کمپنی کی جانب سے گرم موسم میں آئے روز بغیر اطلاع کے گیس بند کردی جاتی ہے جسکی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے دوسری جانب بغیر اطلاع کے گیس کی بندش سے حادثات کا بھی خطرہ ہوتا ہے کیونکہ گیس کی بندش کی وجہ سے چولہےبند ہوجاتے ہیں اور دوبارہ گیس کی بحالی پر لیکج کے سبب حادثات رونما ہونے کا خطرہ ہوتا ہےعوامی حلقوں نے گیس حکام سے اپیل کی ہے کہ گیس بندش کا شیڈول پہلے جاری کردیا کریں تاکہ صارفین متبادل ایندھن کا بندوبست کرلیں اور احتیاظی طور پر اس دورانیہ میں گھروں میں گیس کے آلات کوبند رکھیں۔
کوئٹہ سے مزید