• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حساس حالات میں موبائل انٹرنیٹ کی بندش کے بجائےمتوازن طریقہ اپنایا جائے

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ چیمبر آف سمال انڈ سٹری نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ حساس حالات میں موبائل انٹرنیٹ پر مکمل بندش کے بجائے ایک متوازن اور قابلِ عمل طریقہ اپنایا جائے ۔ چیمبر نے سیکیورٹی کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے زور دیا کہ انٹرنیٹ تک رسائی سے ہزاروں افراد کا روزگار جڑا ہوا ہے، اور اسے بند کرنا اُن کے لیے معاشی مشکلات پیدا کر دیتا ہے،کوئٹہ چیمبر آف سمال انڈسٹری کے صدر میر مراد بلوچ نے کہا کہ ہر سال اگست کے مہینے میں بلوچستان کو سیکیورٹی خدشات کا سامنا رہتا ہے اور حکومت حفاظتی اقدامات کے طور پر انٹرنیٹ بند کرتی ہے۔ تاہم مکمل بندش کے نتیجے میں فوڈ ڈیلیوری، ای کامرس، موبائل بینکنگ اور فری لانسنگ سے وابستہ یومیہ اجرت کمانے والے افراد بُری طرح متاثر ہوتے ہیں۔ہم حکومت کے حفاظتی اقدامات کو سراہتے ہیں تاہم ہماری تجویز ہے کہ انٹرنیٹ کی مکمل بندش کے بجائے صرف اُن ایپلیکیشنز کو عارضی طور پر محدود کیا جائے جنہیں سیکیورٹی کے حوالے سے حساس سمجھا جائےجبکہ بنیادی سروسز جیسے کہ ای کامرس، بینکنگ اور رابطے کے ذرائع کھلے رکھے جائیں۔
کوئٹہ سے مزید