• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرینا ہوٹلز نے عالمی لائلٹی پروگرام پریسٹیج کلب کا باضابطہ آغاز کردیا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سرینا ہوٹلز نے عالمی لائلٹی پروگرام پریسٹیج کلب کا باضابطہ آغاز کردیا ، پروگرام کی مناسبت ست کوئٹہ سیرینا ہوٹل میں خصوصی تقریب ہوئی ، تقریب میں پریسٹیج کلب ممبران سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کی ۔تقریب میں پریسٹیج کلب پلس پروگرام متعارف کرایا گیا ،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیرینا ہوٹلز کے سی ای او عزیز بولانی نے کہا پریسٹیج کلب کے ذریعے ہم اپنے تمام سرینا ہوٹلز میں مہمانوں کی مسلسل اعتماد کے اعتراف میں شاندار فوائد فراہم کررہے ہیں ۔ یہ لانچ صرف ایک لائلٹی پروگرام نہیں بلکہ ہمارے ہوٹلز میں ہر مہمان کے تجربے کو مزید بلند کرنے کا عزم ہے۔
کوئٹہ سے مزید