مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ رات کلاؤڈ برسٹ کے واقعات میں 5 بچوں سمیت 11 افراد ہلاک ہو گئے۔
کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق بادل پھٹنے سے ہونے والی شدید بارش نے تباہی مچا دی ہے، کئی عمارتیں بہہ گئی ہیں جبکہ املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
کے ایم ایس کے مطابق ضلع ریاسی میں بادل پھٹنے سے 5 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد جبکہ رام بن کی تحصیل راج گڑھ میں گزشتہ رات بادل پھٹنے سے کم از کم 4 افراد ہلاک ہوئے۔
مسلسل بارش کے سبب ندی نالوں کا پانی خطرناک سطح پر پہنچ گیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نشیبی علاقوں میں موجود افراد کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہونے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔