امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق نائب صدر اور سیاسی حریف کملا ہیرس کو حاصل خصوصی تحفظ ختم کر دیا۔
وائٹ ہاؤس کے حکام نے کہا ہے کہ سابق نائب صدور کو عہدے سے الگ ہونے کے بعد عمومی طور پر چھ ماہ پر محیط سیکریٹ سروس کا خصوصی تحفظ فراہم کیا جاتا ہے۔
تاہم جنوری میں سابق امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنا عہدہ چھوڑنے سے قبل کملا ہیرس کو حاصل خصوصی تحفظ میں جنوری 2026 تک کی توسیع کر دی تھی۔
لیکن اب صدر ٹرمپ نے کملا ہیرس کیلئے اس خصوصی تحفظ کو ختم کر دیا۔