پاکستان فٹبال کی تاریخ میں پہلی بار بوائز ٹیم کے ساتھ خاتون مینجر کو تعینات کر دیا گیا۔
پی ایف ایف نے عروج سہیل بٹ کو پاکستان انڈر 17 فٹبال ٹیم کا مینجر مقرر کر دیا۔
عروج سہیل بٹ پی ایف ایف میں بطور سیف گارڈنگ افسر کام کر رہی ہیں، وہ فیفا اور اے ایف سی کی سند یافتہ سیف گارڈنگ افسر ہیں۔
پی ایف ایف نے یہ قدم فیفا کی ہر کسی کو یکساں مواقع دینے کی پالیسی کے تحت اٹھایا ہے۔
پاکستان انڈر 17 فٹبال ٹیم اس سال ساف چیمپئن شپ اور ایشین کوالیفائر میں حصہ لے گی۔