• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈھاکا: شیخ حسینہ اور اہل خانہ کیخلاف بدعنوانی کے مقدمات کی سماعت

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

بنگلادیش کی سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ اور ان کے اہل خانہ کے خلاف بدعنوانی کے مقدمات کی سماعت ڈھاکا کی ایک عدالت میں ہوئی۔

اینٹی کرپشن کمیشن کے تین عہدیداروں نے ڈھاکا کے مضافاتی علاقے میں قیمتی زمین ہتھیانے کے الزامات سے متعلق تین الگ مقدمات میں بیانات پیش کیے۔

شیخ حسینہ واجد، ان کے بیٹے سجیـب واجد اور بیٹی صائمہ واجد کرپشن کے 6 مقدمات میں نامزد ہیں۔

اینٹی کرپشن کمیشن کے وکیل کے مطابق جرم ثابت ہونے پر انھیں 14 سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

دیگر مقدمات میں حسینہ کی بہن شیخ ریحانہ، ان کے بچے اور برطانوی رکن پارلیمنٹ و سابق برطانوی وزیر اینٹی کرپشن ٹیولپ صدیق بھی نامزد ہیں۔

 77 سالہ حسینہ 5 اگست 2024 کو طلبہ کی قیادت میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے بعد ملک سے فرار ہو کر بھارت میں مقیم ہیں اور واپسی کے عدالتی احکامات کو نظر انداز کر چکی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید