بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کے بھائی فیصل خان نے کہا کہ عامر نے انھیں ایک سال تک گھر پر قید رکھا، فیصل خان نے اپنے بھائی اور خاندان پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔
اداکار فیصل خان جو عامر خان کے چھوٹے بھائی ہیں، نے عامر خان اور اپنے خاندان کے خلاف سنگین الزامات عائد کیے۔ فیصل کا کہنا ہے کہ کچھ سال پہلے عامر خان نے انہیں ممبئی میں اپنے گھر پر ایک سال سے زیادہ عرصے تک قید رکھا تھا۔
دریں اثنا جب یہ الزامات میڈیا پر آئے تو عامر خان اور ان کے خاندان نے ایک بیان جاری کیا، جس میں انہوں نے کہا وہ فیصل کے ان تکلیف دہ اور گمراہ کن الزامات سے سخت دل برداشتہ ہیں، لیکن یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ فیصل نے عامر اور ان کے خاندان پر اتنے سنگین الزامات عائد کیے ہوں۔
واضح رہے کہ فیصل نے عامر کے ساتھ سن 2000 کی فلم میلا میں کام کیا، جس میں ٹوئنکل کھنہ اور عامر خان بھی شامل تھے۔ یہ فلم باکس آفس پر کامیاب نہ ہو سکی۔
جس کے بعد فیصل کو زیادہ کام نہیں ملا اور انھوں نے عامر خان پروڈکشنز میں شمولیت اختیار کرلی، جہاں وہ ایک اسکرپٹ پر کام کرتے رہے۔ چار برس قبل ایک انٹرویو میں فیصل خان نے بتایا تھا کہ انھیں نقصانات کا سامنا کرنا پڑا، عامر اور میری اس پر گفتگو ہوئی تھی۔
میں نے ان سے یہ نہیں کہا فلم کیوں فلاپ ہوئی، تاہم عامر نے کہا کہ تم اچھے اداکار نہیں ہو، اداکاری نہیں کر سکتے، اس لیے بہتر ہے کہ کچھ اور کرو۔ انکا مزید کہا تھا کہ 2007 اور 2008 میں خاندان کے ساتھ قانونی رسہ کشی بھی ہوئی۔
جس پر خاندان نے میرے ذہنی مریض ہونے کی افواہ اڑا دی حالانکہ ایسا کچھ نہیں تھا، جو کچھ کہا گیا وہ میرے بڑے بھائی اور دیگر فیملی ارکان نے پھیلائی اور مجھے اغوا کرکےگھر پر نظر بند کیا گیا، غیر ضروری دوائیں دی گئیں، جبکہ عدالت نے بھی مجھے تندرست قرار دیا۔
یاد رہے کہ فیصل اپنے کیریئر کا آغاز 1988 میں فلم قیامت سے قیامت تک سے کیا۔