• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آر ایس ایف کی غزہ میں صحافی انس الشریف کے قتل کی شدید مذمت

رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز (آر ایس ایف) نے غزہ میں الجزیرہ کے صحافی انس الشریف کے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں قتل کی شدید مذمت کی ہے۔

آر ایس ایف کے مطابق انس غزہ کے مشہور صحافی اور فلسطینی عوام کی تکالیف کی آواز تھے۔

گزشتہ سال 31 جولائی کو دو رپورٹرز کے قتل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان میں کہا گیا کہ دانستہ حملے میں اسرائیلی فوج نےوہی طریقہ دوبارہ استعمال کیا جو پہلے ہی آزمایا جا چکا ہے، خاص طور پر الجزیرہ کے صحافیوں کے خلاف۔

ادارے کے مطابق 2023 سے اب تک تقریباً 200 صحافی غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہو چکے ہیں۔

سلامتی کونسل متنازع علاقوں میں صحافیوں کے تحفظ پر زور دینے کیلئے اجلاس بلانا چاہیے۔

واضح رہے کہ قطری نیوز چینل الجزیرہ کے صحافی انس الشریف اپنے 4 ساتھیوں کے ساتھ اسرائیلی ٹارگٹڈ حملے میں شہید ہوئے۔

الجزیرہ نیوز چینل کے مطابق 28 سالہ صحافی انس الشریف اس وقت شہید ہوا جب اسپتال کے مرکزی دروازے پر صحافیوں کے لیے لگائے گئے ایک خیمے کو اسرائیلی فوج نے نشانہ بنایا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید