لاہور (آئی این پی )پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے ستلج اورملحقہ ندی نالوں میں سیلاب سے متعلق الرٹ جاری کردیا۔پی ڈی ایم اے پنجاب کاکہنا ہے کہ آئندہ 72 گھنٹوں میں بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کا امکان ہے جس کے بعد دریائے ستلج میں گنڈاسنگھ کے مقام پر نچلے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے،بالائی آبی ذخائر سے پانی کے اخراج کے باعث دریائے ستلج میں پانی کے بہائو میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران بھارتی ڈیمزمیں پانی کی سطح میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔