کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) خیزی چوک احسن کالونی میں منگنی کی خوشی میں فائرنگ کرنے سے دو مہمان زخمی ہو گئے پولیس نے نوجوان کو گرفتار کر کے ٹی ٹی قبضے میں لے لی پولیس کے مطابق خیزی چوک کے علاقے حسن کالونی کے رہائشی نوجوان اختر محمد ولد باز محمد نے منگنی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے کی کوشش کی تاہم گولی پسٹل میں پھنس گئی چیک کرنے پر فائر ہو گیا جس کے نتیجے میں دو مہمان گلزار احمد اور عبدالرحیم شدید زخمی ہو گئے اطلاع ملنے پر ایس ایچ او خروٹ آباد عبدالحئی گرانی نے دیگر ہماے کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ نوجوان اختر محمد کو گرفتار کر کے ٹی ٹی قبضے میں لے لی ۔ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔