• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مساجد و مدارس کے انہدام کا فیصلہ ناقابلِ قبول ہے،حافظ منیر حسین احمد

کوئٹہ (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ منیر حسین احمد نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں پچاس سے زائد مساجد اور مدارس کو مسمار کرنے کے احکامات اس ملک کے اسلامی تشخص اور آئینی روح پر براہِ راست حملہ ہیں۔ ایک ایسے وقت میں جب قوم کو اتحاد اور دینی یکجہتی کی ضرورت ہے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ اسلام دشمن قوتوں کے ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانے میں مصروف ہے۔ یہ فیصلہ نہ صرف عوام کے دینی جذبات کو مجروح کرتا ہے بلکہ اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ موجودہ حکمران شراب اور فحاشی کے اڈوں کو تحفظ دے کر اللہ کے گھروں کو مٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم یہ سوال کرتے ہیں کہ کیا آئینِ پاکستان مساجد کو گرانے کی اجازت دیتا ہے؟ کیا قرآن و سنت اس جرم کو برداشت کرتے ہیں؟ ہم حکومت کو خبردار کرتے ہیں کہ یہ اقدامات ملک میں سنگین انتشار اور بداعتمادی کو جنم دیں گے۔ مساجد و مدارس امت مسلمہ کا قلعہ ہیں، اور جو ہاتھ اس قلعے کو گرانے کے لیے اٹھیں گے، وہ عبرت کا نشان بن جائیں گے۔
کوئٹہ سے مزید