• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرعی یونیورسٹی کی حیثیت کو ختم کرنا علم دشمن اقدام ہے ، پشتونخوا ایس او

کوئٹہ (آن لائن) پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ زرعی یونیورسٹی کی حیثیت کو ختم کرنا علم دشمن اقدام ہے ، یونیورسٹی کی عمارتوں کو کرایہ پردینا کسی ہال کی نجی پروگراموں کے لیے کرایہ پر دینے کے مترادف ہے ، آج یونیورسٹی کی ایک عمارت کرایہ پر دی جارہی ہے کل دوسری عمارت کسی اور ادارے کو دے دی جائیگی ، نیوٹیک ادارے کے زیر اہتمام نوجوانوں کی تربیت انہیں ہنر مند بنانے کے لیے انتہائی ضروری ہے لیکن اس کے زرعی یونیورسٹی کی بجائے کسی اور سرکاری یا نجی عمارت جو کہ تربیتی مراکز ہوکو استعمال کیا جائے۔ زرعی یونیورسٹی ایکٹ کے مطابق تمام شعبہ جاتی علمی سلسلے کو فعال کیا جائے، صوبے کی واحد زرعی یونیورسٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ،صوبے میں زراعت کا شعبہ انتہائی اہم ہے اور ہمارے اکثریت نوجوان اس زرعی یونیورسٹی سے ڈگری حاصل کرکے عملی طور پر مستقبل میں زراعت کے شعبے سے منسلک ہورہے ہیں جس کے لیے مزید جدید دور ٹیکنالوجی اور لیبارٹریز اوروسائل کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی، صوبائی و ضلعی عہدیداروں نے زرعی یونیورسٹی میں قائم احتجاجی کیمپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کا احتجاجی کیمپ زرعی یونیورسٹی میں صوبائی حکومت کے تعلیم دشمن فیصلوں کے خلاف گزشتہ دو ہفتے سے جاری ہے ۔
کوئٹہ سے مزید