• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ٹی ڈی نے جعفر ایکسپریس بم دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) سی ٹی ڈی مستونگ نے جعفر ایکسپریس بم دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفرایکسپریس اس وقت بم دھماکے کاشکار بنی جب وہ سپیزنڈ ریلوے اسٹیشن کے قریب پہنچی تھی دھماکے سے ٹرین کی چھ بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں تھیں واقعہ میں جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ ریلوے حکام نے سیکورٹی خدشات کے پیش نظر کراچی اور پشاور ریل سروس 14اگست تک معطل کردی سی ٹی ڈی مستونگ نے واقعہ کا مقدمہ محکمہ ریلوے کے اہلکار کی مدعیت میں انسداددہشتگردی ایکٹ کے تحت درج کر لیا۔
کوئٹہ سے مزید