• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سید ناصر حسین شاہ سےپیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنماؤں کی ملاقات

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ اور جنرل سیکرٹری پی پی پی سندھ سینیٹر وقار مہدی سے اتوار کو پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنماوں انجینئر ہادی عسکری ، ملک عیسیٰ خان ہزارہ ، حاجی زمان ہزارہ ، محمد علی ہزارہ اور جنرل سیکرٹری خواتین ونگ کوئٹہ ڈویژن عہدیہ بتول ہزارہ نے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران ملک اور خاص طور پر بلوچستان کی سیاسی صورتحال ، بلوچستان میں تنظیمی امور اور بلوچستان حکومت کی کارکردگی پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ۔ اس موقع پر انجینئر ہادی عسکری نے سید ناصر حسین شاہ اور سینیٹر وقار مہندی کو بلوچستان کے دورے کی دعوت بھی دی ۔
کوئٹہ سے مزید