• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کے پیچھے ’’صفا کوئٹہ ‘‘ جیسے خورد برد کے منصوبے ہیں

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)تحریک انصاف کے ارکان سابق میئر و ناظم کوئٹہ رحیم کاکڑ ، جمیل بوستان ایڈووکیٹ ، میر وائس ایڈووکیٹ ، احمد شاہ ایڈووکیٹ ، عبداللہ ایڈووکیٹ ، عمر فاروق ایڈووکیٹ ، توحید بھٹی ، ضیاالحق ، سردار بہلول ، سردار احمد شاہ ، مصور بشیر اور محمد نعیم جان نے کہا ہے کہ کوئٹہ ڈسٹرکٹ میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانا اور کوئٹہ میں مختلف ناموں سے صفا کوئٹہ پراجیکٹ ، ایم پی ایز ، ایم این ایز ، سینیٹرز ، بی اینڈ آر لوکل گورنمنٹ وغیرہ میں اربوں روپے کا خورد برد کرنا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ صفائی کے نام پر پی ڈی ایم اے کو اربوں روپے جاری کرنا فنڈز خورد برد کرنا ہے ، انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندے نہ ہونے کی وجہ سے شہر کا کوئی وارث نہیں ، پرائس کنٹرو ل کمیٹیاں غیر فعال ہیں ، سرکاری دفتروں میں عوام کے کام نہ ہونے سے عام لوگ پریشان ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نمائندے گلی محلے کے مسائل حل ، صفائی ، اسٹریٹ لائٹس ، تعلیم و صحت سمیت عوام کے دیگر مسائل حل کرتے چلے آرہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کے ساتھ کھڑی ہے ۔
کوئٹہ سے مزید