• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈائریکٹر افرادی قوت و تربیت سے وفد کی ملاقات

کوئٹہ (پ ر) ڈائریکٹر افرادی قوت و تربیت ارشاد احمد سے اٹیچڈ ڈیپارٹمنٹس آفیسرز ایسوسی ایشن کے صدر عبداللہ درانی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی وفد میں میر محمد اعظم رئیسانی، خیر محمد رند اور حاجی ظہور احمد درانی شامل تھے ملاقات میں ٹیکنیکل کیڈر کے ملازمین کی طویل عرصے سے التواء کا شکار ترقیوں کے مسئلے پر تفصیلی گفتگو ہوئی ڈائریکٹر افرادی قوت نے وفد کو تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازمین حکومتی مشینری کا اہم حصہ ہیں اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گےوفد نےڈائریکٹر کا شکریہ ادا کیا۔
کوئٹہ سے مزید