• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم آزادی اپنے بزرگوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنیکا دن ہے، بشریٰ رند

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) زندہ قومیں اپنے آزادی کے دن بھرپور طریقے سے مناتی ہیں،آزادی ایک نعمت ہے جسکی ہم سب کوقدر کرنی چاہئے،مختلف شعبہ زندگی میں نمایاں کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والوںکی حوصلہ افزائی کرنا انتہائی ضروری ہے ، ایران ہمسایہ دوست ملک پاکستان کو یوم آزادی پر مبارکباد پیش کرتا ہے اور تمام شعبوں میں باہمی تعاون جار ی رہے گایہ باتیں سابق صوبائی وزیر بشری رند،ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران ابو حسن میری، بلوچستان ریفارمز سوشل نیٹ ورک کی پیٹرن انچیف فائزہ سکندر،بلوچستان ریفارمز کے صدرملک عرفان ،پاکستان وومن رائٹس ایسوسی ایشن کی صدر ڈاکٹر آمنہ سومرو اور الفوز ہنر مند فاؤنڈیشن کی چیف شہزادی فوزیہ کاسی نے بلوچستان ریفارمز اور الفوز ہنر مند فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام یوم آزادی اور ایکسی لینس ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔قبل ازیں مختلف شعبہ زندگی میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والوں میں ایکسی لینس ایوارڈ تقسیم کئے گئے اس موقع پر سابق صوبائی وزیر بشری رند نے کہا کہ ہمارے اکابرین اور بزرگوں نے پاکستان بنا نے میں اپنا کردار ادا کیا ہے اور آزادی کی خاطر جانیں قربان کر دیں ہمیں ان کے نقش قدم پر چل کر ہی ملک اور خاص کر بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کے لیئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگایوم آزادی بزرگوں کی عظیم قربانیوںاور قیام پاکستان کی جدوجہد میں اپنی جانیں قربان کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہےبلوچستان ریفارمز کی جانب سے ماہ آزادی کے موقع پرایکسی لینس ایوارڈ کی تقریب کا انعقاد احسن اقدام ہے، ڈائریکٹر جنرل خانہ فرہنگ ایران ابو حسن میری نے کہا کہ ایران ہمسایہ دوست ملک پاکستان کو یوم آزادی پر مبارکباد پیش کرتا ہے اور تمام شعبوں میں باہمی تعاون جار ی رہے گا،انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان دوستی مظبوط ترین ہے ہم آزادی کے جشن میں برادر اسلامی ملک پاکستان کے ساتھ ہیں تقریب میں جسٹس ر طاہرہ بلوچ،میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ڈائریکٹر فائر سروسز عبدالحق اچکزئی ،کچلاک ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین ملک رشید کاکڑ،پروفیسر فرخ بشیر،سماجی کارکن حمیدہ بانو،سید کاشف حسین ،ایڈووکیٹ فرزانہ خلجی،معروف موسیقارندیم اکبر،پروفیسر شاہ محمد شامی سمیت دیگر میں ایکسی لینس ایوارڈ تقسیم کئے گئے۔
کوئٹہ سے مزید