• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کے زیر اہتمام تقسیم انعامات کی تقریب

کوئٹہ(این این آئی)تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان بلوچستان کے زیراہتمام اہتمام تقریب تقسیم انعامات جامعہ انوارالعلوم سریاب روڈ کوئٹہ میں منعقد کی گئی ، صوبائی صدر تنظیم المدارس علامہ مختار احمد حبیبی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم المدارس کی جانب سے پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات کوانعامات دینے کا اقدام قابل تعریف ہے ، اس سے طلباء کی حوصلہ افزائی ہوئی اورمزید محنت سے پڑھنے میں طلباء کے اندر دلچسپی پیدا ہوئی ۔صوبائی ناظم تنظیم المدارس بلوچستان مفتی محمدجان قاسمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدارس کے طلباء تعلیمی میدان میں کسی سے بھی کم نہیں حالیہ دنوں پنجاب بورڈ کے میترک کے امتحانات میں مدارس کے طلباء صوبہ بھر میں پوزیشن لیکر مدارس کے تعلیمی معیار کو بہتر ثابت کیا تقریب سے پروفیسر صالح محمدلانگو ، پروفیسر محمد اسماعیل لہڑی، صاحبزادہ سعد اللہ جان باروزئی اوریگر نے بھی خطاب کیا۔
کوئٹہ سے مزید