• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: اسٹیل پلانٹ میں دھماکہ، 2 افراد ہلاک

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکی ریاست پنسلوینیا میں اسٹیل پلانٹ میں دھماکے سے 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مقامی پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ امریکی ریاست پنسلوینیا میں اسٹیل پلانٹ میں دھماکے سے 2 افراد ہلاک جبکہ 10 زخمی ہوگئے ہیں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ علاقے میں دھویں کے گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے آبادی نے گھروں کے کھڑکی دروازے بند کیے ہوئے ہیں۔

اسٹیل پلانٹ میں دھماکے کی وجہ ابھی تک واضح نہیں، تاہم اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

حادثے میں زخمی ہونے والے 10 افراد میں سے 5 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے، جبکہ 5 کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال سے خارج کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ایک کوئلے کے ایندھن سے چلنے والا پلانٹ ہے جہاں1 ہزار 300 ملازمین کام کرتے ہیں۔

امریکی اسٹیل کے سی ای او اور صدر ڈیوڈ بیوریٹ کہا ہے کہ انکی کمپنی متعلقہ اداروں سے دھماکوں میں تفتیش کے دوران رابطے میں ہے تاکہ واقعے کی وجہ کا پتہ لگایا جاسکے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید