• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی ایئرپورٹ پر لینڈ کرتا طیارہ کھڑے ہوائی جہازوں سے ٹکرا گیا، دھویں کے سیاہ بادل چھا گئے

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

امریکی ریاست مونٹانا میں ایک چھوٹا طیارہ لینڈنگ کے دوران ایئرپورٹ پر کھڑے ہوئے جہازوں سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی پولیس اور وفاقی ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) کا بتانا ہے کہ حادثہ پیر کی دوپہر تقریباً 2 بجے کالی اسپیل سٹی ایئرپورٹ پر پیش آیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سنگل انجن سُکاتا ٹی بی ایم 700 ٹربو پراپ طیارہ جس میں چار افراد سوار تھے، لینڈ کرنے کی کوشش میں کنٹرول کھو بیٹھا اور رن وے پر کریش ہو کر متعدد کھڑے جہازوں سے جا ٹکرایا۔ 

اس تصادم کے بعد کئی طیاروں میں آگ لگ گئی جو قریبی گھاس کے علاقے تک پھیل گئی تھی لیکن فائر بریگیڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شعلوں پر قابو پا لیا۔

کالی اسپیل ایئرپورٹ کے فائر چیف جے ہیگن کے مطابق چھوٹے طیارے میں سوار مسافر اپنی مدد آپ کے تحت باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے تھے جبکہ دو افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید