پشاور (لیڈی رپورٹر)پشاور کے علاقہ سفیدڈھیری اور ملحقہ دیہاتوں میں پراسرار بیماری پھیل گئی جس سے سینکڑوں افراد متاثر ہونے لگے علاقے کے عوام اور نمائندوں نے حکومت سے اس سلسلے میں فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا اس حوالے سے سفید ڈھیری کے چیئرمین محمد عارف اور شبیر خلیل نے کہا ہے کہ سفید ڈھیری، پاوکہ اور ملحقہ علاقوں میں ایک خاص قسم کی بیماری پھیل رہی ہے جس کے کچھ اثرات ڈینگی کے ہیں لیکن مریض جو بھی ٹیسٹ کرواتا ہے اس میں نہ تو ڈینگی کی تشخیص ہوتی ہے نہ ملیریا کے کوئی اثرات نمایاں ہوتے ہیں اس سلسلے میں ڈی ایچ او پشاور کو رپورٹ بھی دی گئی ہے لیکن اس پراسرار بیماری کی روک تھا م کیلئے اب تک کوئی انتظامات نظر نہیں آ رہے جس سے لوگوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔