پشاور ( لیڈی رپورٹر ) کوہاٹ میاں گھڑی محمد زئی کے رہائشی خان حبیب ولد چنار گل نے گزشتہ روز پشاور پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مبینہ طور پر ایک اپنے نام کے ساتھ کیپٹن لگا کر لوگوں کو لوٹنے والے کے خلاف کارروائی کی جائے، انہوں نے کہا کہ وہ ہے مری میں ہماری رہائش گاہ پر اپنی بیوی بچوں کے ساتھ مہمان کے طور پر ایا مہمان نوازی کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے فراڈ سے انہیں تقریباً ایک کروڑ روپے کی رقم سے محروم کر دیا، جن میں تین گاڑیاں اور اور لاکھوں کی مد میں نقد رقم شامل ہے۔