• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوت سماعت و گویائی سے محروم افراد کا میڈیکل کیمپ

پشاور (لیڈی رپورٹر) الخدمت ہسپتال ڈبگری گارڈن پشاور میں قوت سماعت وگویائی سے محروم مریضوں کے لئے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ای این ٹی اسپیشلسٹ ڈاکٹروں اور ماہرین قوت سماعت وگویائی کی زیر نگرانی مجموعی طور پر 367مریضوں کا مفت طبی معائنہ اور تشخیصی ٹسٹ کئے گئے جبکہ کیمپ میں نادار اور مستحق مریضوں کوساڑھے 57لاکھ روپے سے زائدمالیت کے مفت آلہ سماعت بھی مریضوں کو فراہم کئے گئے۔الخدمت فاونڈیشن خیبرپختونخوا کے صدر خالد وقاص کی زیر نگرانی منعقدہ اس فری میڈیکل کیمپ میں سننے اور بولنے کی صلاحیت سے محروم بچوں اور مریضوں کے علاج اور تشخیص کے لئے سپیشلسٹ ڈاکٹروں اور اپنے شعبے کے ماہرین کی زیرنگرانی گونگے اور بہرے بچوں کے مفت ٹسٹ ،سپیچ تھراپی، فزیوتھیراپی اور ہیرنگ ٹسٹ کئے گئے اور ضرورت مند مستحق بچوں کو مفت ہیرنگ ایڈ (سننےکا آلہ)بھی فراہم کئے گئے۔
پشاور سے مزید