• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردار ربنواز کوکب سرحدی اور ان کے صاحبزادے کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

پشاور(جنگ نیوز)جشن آزادی کے سلسلہ میں ”وطن پاک کے درخشاں ستارے“ کے عنوان سے قلم قافلہ پاکستان کے زیر اہتمام خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران پشاور کے حضرت امام خمینی ؒ ہال میں تحریک آزادی پاکستان کی نامور شخصیت بابائے قوم حضرت قائداعظم ؒ کے رفیق ’کار،ممتاز شاعروادیب،شعلہ بیاں مقرر،صحافی و کالم نگار سردار ربنوازخان کوکب سرحدی اور ان کے صاحبزادے معروف ملی شاعر سردار فاروق جان بابر آزاد کی یاد میں کل پاکستان مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر جمہوری اسلامی ایران کے پشاور میں تعینات قونصل جنرل علی نبفشہ خواہ مہمان محتشم تھے۔ اس موقع پر کو کب میموریل کرکٹ ٹیم کا بھی باضابطہ اعلان کیا گیا۔ مہمان محتشم قونصل جنرل علی نبفشہ خواہ نے ٹیم کے کپتان میر مرتضی قصوریہ کوکیپٹن کے خوبصورت یونیفارم سے نوازا، جشن آزادی اور وطن پاک کے درخشندہ ستارے کو کب سرحدی اور فاروق باہر آزاد کو ہدیہ عقیدت پیش کرنے کا یہ پہلاپیش کرنے کا یہ پہلا اور بھر پور پروگرام تھا۔ تقریب میں کثیر تعداد میں خواتین و حضرات نے شرکت کی، مہمانان گرامی کو مکلف عشائیہ دیا گیا۔ شعراء کرام کے آفاقی، رومانوی اور ملی منظوم کلام اور مرصع غزلوں نے حاضرین کے دل جیت لئے، شعراء کرام کو خوب داد تحسین سے نوازا گیا۔
پشاور سے مزید