• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں 2 افراد قتل، لڑکی گولی لگنے سے جاں بحق، سی ایم ہاؤس کے ملازم کو لوٹ لیا گیا

پشاور(کرائم رپورٹر)پشاور میں دو افراد قتل، لڑکی گولی لگنے سے جابحق، سی ایم ہاؤس کے ملازم کو لوٹ لیا گیا- ابراہیم سکنہ ایری گیشن کالونی نے پولیس کو بتایا کہ اس کا بھائی شیراز جو دانش آباد میں چارٹ فروخت کرکے گھر جارہاتھا کہ راستے میں اکرام اللہ اور فرید نےسابقہ دشمنی کی بناء پر فائرنگ کرکے قتل کیاگیا ادھر تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود مومین ٹاؤن میں معمولی تکرار پر آٹھویں جماعت کے طالب علم کلیم اللہ کو فائرنگ کرکے قتل کیاگیا پولیس نے ملزمان الماس اور سلمان کو گرفتار کرلیا جبکہ خزانہ میں عزیز خان کی اٹھارہ سالہ مریم گولی لگنے سے جابحق ہوگئی پولیس نے دریافت شروع کردی - تھانہ فقیر آباد کی حدود میں دن دیہاڑے رہزنوں نے سی ایم ہاؤس کے ملازم راشد سے اسلحہ کی نوک پر آئی فون تھرٹین پرومیکس اور پچاس ہزار روپے چھین کئے۔
پشاور سے مزید